خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

پیر 18 جولائی 2016 13:06

سنگاپور ۔ 18 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جولائی۔2016ء) ایشیائی مارکیٹ میں پیر کو کاروباری ہفتہ کے پہلے روز خام تیل کے نرخوں میں اضافے کا رجحان رہاجس کی وجہ امریکا اور چین کی معیشت میں بہتری بارے رپورٹ کے اجراء کے بعد دنیا کی دونوں بڑی معیشتوں میں خام تیل کی طلب میں اضافے بارے پائی جانے والی توقعات ہیں۔

(جاری ہے)

امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے معاہدے 7 سینٹ یا 0.15 فیصد کے اضافے سے 46.02 ڈالر فی بیرل میں طے پائے جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے 23 سینٹ یا 0.48 فیصد کی بہتری سے 47.84 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔

امریکی کامرس ڈیپارٹمنٹ کی جاری ایک رپورٹ کے مطابق جون کے دوران ریٹیل سیلز میں توقعات سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو کہ معیشت کی ترقی کیلئے نیک شگون ہے۔ سڈنی میں سی ایم سی مارکیٹس کے ماہر ریک سپونر نے میڈیا کو بتایا کہ سرمایہ کاروں میں ترکی میں جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش سے پیدا ہونے والی صورتحال بارے تشویش پائی جاتی ہے تاہم اس صورتحال کے خام تیل کے نرخوں پر اثرانداز ہونے کے امکانات نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :