مکئی کی صرف منظور شدہ اقسام ہی کاشت کریں ، ماہرین زراعت

پیر 18 جولائی 2016 15:12

فیصل آباد۔18 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جولائی۔2016ء)ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو مکئی کی اگیتی اقسام کی کاشت 20اگست تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکار مکئی کی کاشت کیلئے بھاری میرا زرخیز زمین کا انتخاب کرتے ہوئے محکمہ زراعت کی منظور شدہ اقسام صدف ، ساہیوال2002، اگیتی 2002 ، ہائبرڈ ایف ایچ 810 کی کاشت بر وقت مکمل کر لیں تا کہ بہتر پیداوار کا حصول ممکن ہو سکے نیز بارانی علاقوں میں مکئی مون سون کا شدید سیز ن شروع ہونے سے پہلے کاشت کر لی جائے تاکہ پودے جڑوں کا نظام قائم کرتے ہوئے بارشوں سے درست فائدہ اٹھا سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مکئی کی اچھی اور زیادہ پیداوار کیلئے جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی بھی ضروری ہے ۔