کسان پیکج سے آگاہی کے لئے سیمینار 26جولائی کو ہو گا

پیر 18 جولائی 2016 15:17

فیصل آباد۔18 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جولائی۔2016ء)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے کسان پیکج سے آگاہی کے لئے ایک سیمینار 26جولائی کوہو گا۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ زراعت آفیسر ، ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت چوہدری عبدالحمید کے مطابق سیمینار میں مختلف عوامی نمائندے، ضلع کے ترقی پسند کاشتکار اور زرعی ماہرین شرکت کریں گے۔انہوں نے بتایاکہ کسانوں کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے کسان پیکج کے اہم نکات سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔