وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے شہر سے 3 روز میں سارا کچرا اٹھا کر شہر کو صاف کرنے کا حکم دیا
واٹربورڈ، کیایم سی اور ڈی ایم سیز میں انتظامی کمزوریاں ہیں، ان کمزوریوں کو ٹھیک کرکے ملازمین سے کام لیاجائے،اجلاس میں ہدایت
پیر 18 جولائی 2016 19:16
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 جولائی ۔2016ء) وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے شہر سے 3 روز میں سارا کچرا اٹھا کر شہر کو صاف کرنے کا حکم دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی ہاس کراچی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں کراچی میں صفائی کی صورت حال اور پانی کی فراہمی سے متعلق امور پر غور کیا گیا، اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو کے علاوہ کمشنر کراچی، ایم ڈی واٹر بورڈ اور ضلعی ایڈمنسٹریٹرز نے شرکت کی، اجلاس کے دوران واٹر بورڈ حکام نے وزیر اعلی کو شہر میں پانی کی فراہمی کی صورت حال سے متعلق بریفنگ دی۔
وزیراعلی سندھ نے کہا کہ واٹربورڈ، کیایم سی اور ڈی ایم سیز میں انتظامی کمزوریاں ہیں، ان کمزوریوں کو ٹھیک کرکے ملازمین سے کام لیاجائے، پانی کے غیر قانونی کنکشنز کے خلاف بلاتفریق آپریشن کیا جائے، پانی چوروں کو گرفتار کیا جائے، صنعت کاروں کو قانونی طور پر پانی مہیا کیاجائے۔(جاری ہے)
انہوں نے انتظامیہ کو حکم دیا کہ 3 دن میں شہر سے کچروں کے ڈھیر کو اٹھا کر صفائی کی صورت حال کو بہتر کیا جائے ، بصورت دیگر متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ کراچی میں ہر روز 12 ہزار ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے جس میں سے چند ہزارٹن کو ہی ٹھکانے لگایا جاتا ہے جس کے باعث شہر میں ہر جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں چاہے وہ کوئی مرکزی شاہراہ ہویا محلے کی گلیاں جدھر دیکھو کچرا اورگٹر ابلتے ہی نظرآتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.