باغبان اگست کے دوران کھٹی کی پنیری لگانے کاعمل مکمل کرلیں ، محکمہ زراعت

منگل 19 جولائی 2016 15:00

فیصل آباد۔19 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 جولائی ۔2016ء )محکمہ زراعت نے ہدایت کی ہے کہ باغبان اگست کے دوران کھٹی کی پنیری لگانے کاعمل مکمل کرلیں اور ترشاوہ پودوں کو نائٹروجن کی تیسری قسط بھی ڈال دیں تاکہ ترشاوہ پھلوں کی شاندار پیداوار کاحصول ممکن ہوسکے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت فیصل آباد کے ذرائع نے کہا کہ باغبان ماہ اگست کے دوران پیوند کاری کا عمل جاری رکھیں اور باغات میں پودوں کے ناغوں کا بھی جائزہ لیں ۔انہوں نے کہاکہ اگر باغات اور نرسریوں میں کیڑے مکوڑوں یا بیماریوں کی کوئی علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے مناسب سپرے بھی کیا جائے۔