سفید مکھی کی افزائش اورکپاس کی فصل پرمنتقلی پتہ مروڑ وائرس کے حملہ کا سبب بنتی ہے ،محکمہ زراعت

منگل 19 جولائی 2016 15:00

فیصل آباد۔19 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 جولائی ۔2016ء ) محکمہ زراعت فیصل آبادکے ترجمان نے کہاکہ سفید مکھی کی افزائش اورکپاس کی فصل پرمنتقلی پتہ مروڑ وائرس کے حملہ کا سبب بنتی ہے لہٰذاکاشتکاربارشوں کے بعد کپاس کی فصل میں جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں نیز کپاس کی فصل کو سفید مکھی کے حملہ سے بچانے کیلئے جڑی بوٹیوں کی تلفی اور دوسرے میزبان خوراکی پودوں پر مکھی کے بروقت تدارک کو بھی یقینی بنایاجائے ۔

انہوں نے کہا کہ سفید مکھی کے میزبان پودوں میں بھنڈی، تمباکو، آلو، بینگن، حلوہ کدو، کھیرا ، تر ، کریلا ، ٹماٹر،لیہلی ، ٹینڈا ، تربوز ، خربوزہ ،سورج مکھی، کرنڈ ، مرچ ، گارڈینیا اور لینٹانا زیادہ اہم ہیں۔انہوں نے کہاکہ کاشتکارکپاس کی فصل میں جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لیے مناسب وقت پر ٹریکٹر سے ہل یا تیار کردہ مخصوص روٹا ویٹر استعمال کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گر م اور خشک موسم میں کپاس کی فصل پر سفید مکھی کا حملہ بڑھ سکتا ہے انہوں نے کہا کہ سفید مکھی کپاس کی فصل میں وائرس کی بیماری کو ایک پودے سے دوسرے پودے تک پھیلانے کا باعث بنتی ہے۔انہوں نے کہاکہ جولائی ، اگست کے مہینوں میں سفید مکھی کا حملہ بڑھ جاتا ہے لہٰذا ان مہینوں میں کاشتکار فصل کی ہفتہ میں دوبار پیسٹ سکاؤٹنگ یقینی بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :