دھان کے کاشتکار پنیری اکھاڑتے وقت جھلسے ہوئے اور سنڈی سے متاثرہ پودے تلف کردیں،زرعی ما ہر ین

منگل 19 جولائی 2016 15:02

فیصل آباد۔19 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 جولائی ۔2016ء )دھان کے کاشتکاروں کو پنیری اکھاڑتے وقت جھلسے ہوئے اور سنڈی سے متاثرہ پودے الگ کرکے فوری زمین میں تلف کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار 9،9انچ کے فاصلے پر 2،2پودے اکٹھے لگائیں اس طرح فی ایکڑ سوراخوں کی تعداد 80ہزار جبکہ پودوں کی تعداد ایک لاکھ 60ہزار ہو جائے گی نیز اگر پانی وافر مقدار میں موجود ہو تو جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے کھیت میں 3انچ پانی 30دن تک کھڑا رکھاجائے لیکن اگر جڑی بوٹیوں کی تلفی بذریعہ زہریں کرنی ہو تو سفارش کردہ جڑی بوٹی مار زہر لاب کی منتقلی کے تین سے 5دن کے اند ر اندر چھڑکاؤ کی جاسکتی ہے۔