بر وقت علاج سے جانوروں میں منہ کھر کی بیماری پر قابوپایا جا سکتاہے، ماہرین لائیو سٹاک

منگل 19 جولائی 2016 15:03

فیصل آباد۔19 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 جولائی ۔2016ء ) لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کے ماہرین نے کہا ہے کہ منہ کھرکی بیماری اگرچہ جانوروں اور مویشیوں کو بہت حد تک جسمانی نقصان پہنچانے کا موجب بن سکتی ہے تاہم بروقت علاج کر کے جانوروں میں منہ کھر کی بیماری پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ منہ کھرجانوروں کی ایک متعدی بیماری ہے جس کا وائرس منہ، معدہ اور کھروں کے درمیان حملہ کر تا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ لائیوسٹاک کے پاس منہ کھر کی بیماری سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ٹیکے موجود ہیں لہٰذا مویشی پال حضرات اور کاشتکار اپنے جانوروں و مویشیوں میں منہ کھر کی علامات ظاہر ہوتے ہی قریبی ویٹرنری ہسپتال یا ڈسپنسری سے رابطہ کر یں تاکہ جانوروں کو کسی قسم کی پیچیدگی سے بچایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :