شام میں داعش کے زیر قبضہ علاقے پر اتحادی افواج کی بمباری میں کم از کم 56 افراد ہلاک

منگل 19 جولائی 2016 21:40

شام میں داعش کے زیر قبضہ علاقے پر اتحادی افواج کی بمباری میں کم از کم ..

دمشق ۔ 19 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 جولائی ۔2016ء) شام میں داعش کے زیر قبضہ علاقے پر اتحادی افواج کی بمباری میں کم از کم 56 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں 11 بچے بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو صوبہ حلب کے قریب ایک قصبے پر امریکی اتحادی افواج کی جانب سے شدید بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں درجنوں سویلین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ برطانوی آبزرویٹری گروپ کے ڈائریکٹر رامے عبدالرحمان نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 11 بچے بھی شامل ہیں، بمباری کے بعد ہزاروں خاندان صوبہ ایپو سے نقل مکانی کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :