امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف ،کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یوم سیاہ منایا
جمعرات 21 جولائی 2016 13:48
واشنگٹن ۔ 21 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جولائی۔2016ء) امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یوم سیاہ منایا۔ اس حوالے سے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کے زیراہتمام ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں امریکا میں مقیم ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کا مقصد مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جدوجہد آزادی کی سفارتی و سیاسی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔ تقریب کے شرکاء نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں نوجوان حریت رہنما کی شہادت کے بعد اٹھنے والی تشدد کی لہر کی شدید مذمت کی اور عالمی برادری اور امریکا پر زور دیا کہ وہ بھارتی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں بے گناہ کشمیریوں کے قتل کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.