چین کے وسطی اور مشرقی علاقوں میں سیلاب سے 100سے زائد افراد ہلاک،ہزاروں بے گھر

جمعرات 21 جولائی 2016 22:19

چین کے وسطی اور مشرقی علاقوں میں سیلاب سے 100سے زائد افراد ہلاک،ہزاروں ..

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جولائی ۔2016ء ) چین کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری بارشوں سے سیلاب آنے کے باعث وسطی اور مشرقی علاقوں میں نظام زندگی درہم برہم ہو گیا۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا کے مطابق سیلاب کے باعث اب تک 100سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ بے گھر ہیں۔ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شہر جنگ من میں ریسکیو اہلکاروں نے سیلابی پانی سے ایک خاتون کو ریسکیو کرکے ہسپتال منتقل کردیا۔ حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :