لاہور ،پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ٹیکس دائرہ کار کو وسعت دینے کیلئے دوہزارریسٹورنٹس کی جیومیپنگ کرلی
جمعرات 21 جولائی 2016 23:09
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جولائی ۔2016ء) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ٹیکس دائرہ کار کو وسعت دینے کیلئے لاہورکے دوہزارریسٹورنٹس کی جیومیپنگ کرلی۔ پی آراے مہنگے ریسٹورنٹس کی درجہ بندی کرکے بہت جلد مزید اڑھائی سو ریسٹورنٹس میں ریسٹورنٹ انوائیس مانیٹرنگ سسٹم لگائے گا۔پنجاب ریونیو اتھارٹی ایم ایم عالم روڈ،فورٹ روڈ،قذافی فوڈ سٹریٹ،ڈیفنس سمیت شہرکے مہنگے فوڈ پوائنٹس سمیت شہرکے پوش علاقوں میں قائم پانچ سو مہنگے ریسٹورنٹس کو رجسٹرڈ کرچکی ہے۔
پنجاب ریونیو اتھارٹی سیلز مانیٹرکرنے کیلئے شہر کے ایک سو بہتر ریسٹورنٹس میں ‘‘ریسٹورنٹ انوائس مانیٹرنگ سسٹم’’لگا چکی ہے۔۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹ انوائس مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے پی آراے کے محصولات میں تیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔(جاری ہے)
پنجاب ریونیو اتھارٹی نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے شہر بھر میں قائم ریسٹورنٹس کا اینڈرائیڈ بیسڈ سروے مکمل کرلیا ہے۔
پی آراے نے شہر میں قائم دوہزار ریسٹورنٹس کی جیومیپنگ کے بعد مہنگے اور ایئرکنڈیشنڈ ریسٹورنٹس کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کیلئے درجہ بندی کا عمل شروع کردیاہے۔۔ذرائع کا کہناہے کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی مہنگے ریسٹورنٹس کو رجسٹرڈ کرنے کے بعد بہت جلد نئے اڑھائی سو ریسٹورنٹس میں رمز لگائے گی جسکے ذریعے ریسٹورنٹس کی سیلز کا ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔ پی آراے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیلز ٹیکس رجسٹریشن حاصل نہ کرنے والے ریسٹورنٹس کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ بھی تیز کیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.