جرمنی کے شاپنگ سینٹر میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک متعدد زخمی

muhammad ali محمد علی جمعہ 22 جولائی 2016 21:38

جرمنی کے شاپنگ سینٹر میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک متعدد زخمی

میونخ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جولائی ۔2016ء ) جرمنی کے شاپنگ سینٹر میں فائرنگ کے باعث 3 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جرمنی کے شہر میونخ میں ایک شاپنگ سینٹر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

(جاری ہے)

فائرنگ کی اطلاعات کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ فائرنگ کے باعث 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :