پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کا دورہ روس ، ہم منصب سے ملاقات
روسی ایئر بیس اور ایوی ایشن انڈسٹری کا دورہ ، ایوی ایشن انڈسٹری ، جیٹ طیاروں اور جدید سازوسامان کا جائزہ لیا پاکستان اور روس کا دو طرفہ آپریشنل فوجی مشقوں کے انعقاد ، ایوی ایشن اور دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق روسی فضائیہ کے سربراہ نے پاکستان ایئر فورس کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کو سراہا
ہفتہ 23 جولائی 2016 19:03
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء ) پاکستان اور روس نے دو طرفہ آپریشنل فوجی مشقوں کے انعقاد ، ایوی ایشن اور دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے جبکہ روسی فضائیہ کے سربراہ نے پاکستان ایئر فورس کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کو سراہا ہے ۔پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان ایئر فورس کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے دورہ روس کے دوران اپنے ہم منصب سے ملاقات کی ۔
پاک فضائیہ کے سربراہ نے ماسکو میں روسی فضائیہ کی بیس اور ایوی ایشن انڈسٹری کا دورہ بھی کیا ، ایوی ایشن انڈسٹری ، جدید جیٹ طیاروں اور جدید سازوسامان کا جائزہ لیا ۔ پاکستانی ایئر چیف کو جدید ترین روسی طیارے بھی دکھائے گئے روسی ایرو سپیس فورس کے کمانڈر انچیف سے ملاقات کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ نے آپریشن ضرب عضب میں پاکستان ایئر فورس کے کردار سے آگاہ کیا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.