مجبوریاں ہیں،قیادت سے پوچھ کرہی فیصلہ ہوگا،مولابخش چانڈیو

ہفتہ 23 جولائی 2016 22:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) رینجرزکوکراچی میں چار نکات پراختیارات دئیے گئے تھے، تمام جماعتوں نے ان پراتفاق کیاتھا، نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ان کاکہناہے کہ پولیس اوررینجرزکی کارروائیوں سے کراچی میں امن قائم ہوا،اس آپریشن کومنطقی انجام تک پہنچایاجائے گالیکن منتخب حکومت کی بھی کچھ مجبوریاں ہوتی ہیں، اعلی قیادت سے پوچھ کرہی کوئی فیصلہ ہوگا،صوبائی حکومت کومائنس کرکے اس کے حق پرڈاکہ نہیں مارسکتے۔

(جاری ہے)

ان کایہ بھی کہناہے کہ اسدکھرل اتنااہم ہے تواسے عدالت میں پیش کیوں نہیں کیاجاتا۔