زیرو پوائنٹ اور پشاور موڑ انٹرچینج کی تعمیر کے موقع پر بنائے جانے والے عارضی راستے اور یو ٹرن سے حادثات کا خدشہ
پیر 25 جولائی 2016 17:17
اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جولائی ۔2016ء) کشمیر ہائی وے پر زیرو پوائنٹ اور پشاور موڑ انٹرچینج کی تعمیر کے موقع پر بنائے جانے والے عارضی راستے اور یو ٹرن حادثات کا باعث بن رہے ہیں۔ کشمیر ہائی وے پر ٹریفک انتہائی تیز رفتار ہوتی ہے، عارضی راستوں اور یو ٹرن سے اچانک گاڑیاں اور موٹر سائیکل سامنے آنے سے ہائی وے پر سفر کرنے والوں کو انتہائی مشکل کا سامنا ہوتا ہے اور حادثات معمول بنتے جا رہے ہیں۔
جی 13 کے رہائشی طارق بھٹی نے کہا کہ وہ زیرو پوائنٹ میں واقع ایک سرکاری دفتر میں کام کرتے ہیں اور روزانہ آنے جانے کیلئے وہ اپنی ذاتی گاڑی استعمال کرتے ہیں ،انہوں نے بتایا کہ کشمیر ہائی وے کے اکثر مقامات پر موٹر سائیکل سواروں نے گرین بیلٹ کو کاٹ کر راستے بنائے ہوئے ہیں اور وہ اچانک سامنے آ جاتے ہیں جو حادثہ کا سبب بنتے ہیں۔(جاری ہے)
ٹریفک پولیس والے نہ تو ان موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کرتے ہیں اور نہ ہی یہ عارضی راستے بند کئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کچھ عارضی راستے پشاور موڑ اور زیرو پوائنٹ انٹرچینج کی تعمیر کے موقع پر بھی بنائے گئے تھے، وہ راستے بھی ابھی تک بند نہیں کئے گئے جبکہ پشاور موڑ اور زیرو پوائنٹ انٹرچینج کے درمیان عارضی طور پر بنایا گیا ایک بڑا یو ٹرن ابھی تک بند نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے پشاور موڑ سے زیرو پوائنٹ کی طرف آنے والی ٹریفک کے سامنے اچانک یو ٹرن کی گاڑیاں آ جاتی ہیں جن سے حادثات کا اندیشہ ہے۔شہریوں نے اس ضمن میں متعلقہ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیاہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
-
وفاقی وزراء محسن نقوی اور خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ ائیر پورٹ کا دورہ ، بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار ، فوری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعظم کے وژن کے مطابق نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ، رانا مشہود احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.