الیکشن کمیشن کے قیام کے حوالے سے دوسیاسی جماعتوں نے مک مکا کیا ہواتھا، من پسند فیصلوں کی وجہ سے الیکشن کمیشن پہلے کی طرح کمزور ا ور ناکام ثابت ہوگا ، اے این پی آزاد اور خود مختار الیکشن کے قیام کے مطالبے پر قائم ہے،صرف آزاد اور خود مختار الیکشن کمیشن کے ذریعے ہی شفاف آزاد اور قابل قبول انتخابات ممکن ہیں
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد خان کا بیان
منگل 26 جولائی 2016 13:08
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جولائی ۔2016ء ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد خان نے پارلیمانی کمیٹی میں اے این پی کے سینیٹر داؤد خان اچکزئی کی طرف سے ووٹ کے استعمال نہ کرنے کو درست فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق کمزور اور اہم فیصلے کرنے کی صلاحیت نہ رکھنے والے الیکشن کمیشن کے بارے میں بھی اے این پی کے شدید تحفظات تھے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سابق الیکشن کمیشن بھی آزاداور شفاف انتخابات کرانے میں بری طرح ناکام رہا اور کئی انتخابی عذداریاں آج تک زیر التوا ء ہیں، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے قیام کے حوالے سے پہلے بھی دوسیاسی جماعتوں نے مک مکا کیا ہواتھا اب بھی من پسند فیصلوں کی وجہ سے الیکشن کمیشن پہلے کی طرح کمزور ا ور ناکام ثابت ہوگا ، زاہد خان نے مزید کہا کہ اے این پی آزاد اور خود مختار الیکشن کے قیام کے اپنے مطالبے پر قائم ہے اور صرف آزاد اور خود مختار الیکشن کمیشن کے ذریعے ہی شفاف آزاد اور قابل قبول انتخابات ممکن ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.