تُرکی بغاوت پر عمران خان کا بیان ، ڈاکٹر عبد القدیر خان نے پی ٹی آئی چئیر مین کو آڑے ہاتھوں لے لیا
سمیرا فقیرحسین منگل 26 جولائی 2016 13:50
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جولائی 2016ء) : تُرکی میں فوج کی بغاوت پر پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کے بیان کو محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے نہایت افسوسناک قرار دیا۔ یہی نہیں انہوں نے اس بیان پر پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کو آڑے ہاتھوں بھی لیا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عبد القدیر خان کا کہنا تھا کہ ترکی میں عوام نے فوجی بغاوت کو شکست دی اور جمہوریت کو بحال کیا جس میں فوجی غداروں اور باغیوں سمیت کچھ محب وطن عوام نے بھی اپنی جانیں کھو دیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا یہ بیان افسوسناک ہے کہ اگر یہاں ایسا ہوتا تو مٹھائیاں بانٹی جاتیں۔ ڈاکٹر اے کیو خان نے عمران خان کو مشورہ بھی دیا کہ عمران خان کو یہ کہنا چاہئیے تھا کہ حکمرانوں کو چاہئیے کہ ملک دوست اور عوام دوست پالیسیاں بنائیں تا کہ جمہوریت کا سر بلند رکھا جائے۔ لیکن انہوں نے ایسا نہیں کہا۔ ڈاکٹر اے کیو خان نے کہا کہ ہماری مصیبت یہ ہے کہ آج یہاں ہر سیاستدان ہی عوام کےمفاد میں کم اور اپنے مفاد میں زیادہ سوچتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.