امریکہ مذاکرات کے ذریعے تنازعہ حل کرنے میں مدد دے ، چین
منگل 26 جولائی 2016 17:00
وائن ٹیائن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جولائی ۔2016ء ) چینی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ چین کو توقع ہے کہ جنوبی بحیرہ چین کا تنازعے طے کرنے کے لئے امریکہ چین اور فلپائن کو مذاکرات پر آمادہ کرنے کیلئے تعاون کرے گا ،چین اور امریکہ کے مفادات یکساں ہیں اور ان کے دوطرفہ تعاون میں جو نمایاں اضافہ ہوا ہے ، اس سے قبل مثال نہیں ملتی، دونوں بڑی اقوام ہیں ،انہیں معاملے کا درست جائزہ لے کر حکمت عملی اختیارکرنی چاہئے ، اختلافا ت مناسب اورتعمیر ی انداز میں حل کرنا چاہئے۔
ہ بات انہوں نے آسیان ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر امریکی سیکرٹری سٹیٹ جان کیری سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ چین اور امریکہ کو جی20-کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں تعاون کرنا چاہئے جو ہانگ ژو میں ستمبر میں منعقد ہورہی ہے جو کہ چین امریکہ تعلقات کی ترقی میں صحت مندانہ اور ٹھوس کردار ادا کرے گی ، یہ کانفرنس دنیا میں امن و استحکام اور خوشحالی کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کریگی ، اس موقع پر امریکی سیکرٹری سٹیٹ جان کیری نے کہا کہ دونوں ممالک نے ایران کے ایٹمی مسئلے ، آب و ہوا کی تبدیلی اور دہشتگردی کے معاملے پر بھرپور تعاون کیا ہے ، صدر اوباما جی 20-کانفرنس کی کامیابی کے خواہش مند ہیں اور جلد ہی چین کا دورہ کرنا چاہتے ہیں ۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ،لیڈیز ٹیلرنگ شاپس میں مردوں کے داخلے پر پابندی
-
حج ویزا پالیسی ، سعودی عرب نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا
-
جہاز میں سوار خواتین مسافر آپس میں لڑپڑیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.