ڈائریکٹرجنرل ریسکیو1122نے تمام ضلعی افسران کومون سون شجرکاری مہم شروع کرنے کی ہدایات دیں
ا یمرجنسی سروسز اکیڈمی (ریسکیو1122)میں مون سون شجرکاری مہم کاآغازکردیاگیا
منگل 26 جولائی 2016 17:59
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جولائی ۔2016ء)ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122 )بریگیڈئر (ر) ڈا کٹر ارشد ضیا ء نے تمام ضلعی افسران کو ہدایات دیں کہ وہ کمیونیٹی والنٹیر کے ساتھ مل کر پنجاب بھر میں مون سون شجرکاری مہم کا آغاز کریں تاکہ پنجاب بھر میں عوام الناس کو رہنے کے لیے صحت افزا ماحول میسر ہواُنہوں نے اِس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی سروسززاکیڈمی (ریسکیو1122)بریگیڈئر (ر)امیر حمزہ کو سب سے پہلے مون سون شجرکاری مہم شروع کرنے پر سراہا جس کے تحت پہلے مرحلے میں نیشنل سنٹر آف ایکسیلنس کے اندر اور باہر ہزاروں پودے لگائے گئے۔
مہم کا آغاز وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر ِ خاص رانا مقبول احمد ، United Nation's Office of Coordination & Humanitarian Affairsپاکستان کی سربراہ ڈاکٹر ہیلی اُسکیلیا ، منیجنگ ڈائریکٹر ایس این جی پی ایل امجد لطیف نے کیا۔(جاری ہے)
گذشتہ روز ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی سروسززاکیڈمی (ریسکیو1122)بریگیڈئر (ر)امیر حمزہ نے تمام افسران سے کہا کہ وہ ماحول کو بہتر بنانے کے لئے مون سون موسم کا فائدہ اُٹھائیں اورزیادہ سے زیادہ درخت لگائیں ۔
تفصیلات کے مطابق ، ریسکیو 1122ہرسال Rescue Environment Protectionاور Improvement Driverکے تحت ہزاروں پودے لگاتی ہے۔ اس سال بھی اس ادار ے نے دیگر حکومتی آرگنائزیشنز ، لوکل کمیونٹی اور ریسکیورز کے باہمی اشتراک سے نہ صرف اپنے آفس /کمپلیکس میں شجر کاری کررہے ہیں بلکہ دیگر اداروں اور جگہوں پر بھی درخت لگارہے ہیں۔ مزید براں ، اس موسم میں ریسکیو افسران نے پنجاب فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ ، پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی اور FWOکے اشتراک سے ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کے اندر اور ملحقہ علاقوں میں 7000درخت لگانے کا منصوبہ بنایا ہے ۔بریگیڈئر امیر حمزہ نے اس حوالے سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش ِ نظر شجر کار ی نہ صرف موسم کو بہتر بنانے کے لئے ضروری ہے بلکہ آئندہ نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے اور حادثات و سانحات کی شرح کو کم کرنے کے لئے شجر کاری اہمیت کی حامل ہے۔مزید اہم خبریں
-
علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد پر قبضے کا بیان درست ہے، عمران خان
-
پاکستان معیشت کی بہتری کیلئے بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے اختتامی سیشن سے خطاب
-
میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر افسران کی تعیناتی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف متحرک،خود انٹرویوز کئے
-
اصل میں پی ٹی آئی کے مذاکرات کا نام این آراو لینا ہے
-
پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات کی کوشش کی گئی تھی لیکن کوئی رسپانس نہیں آیا
-
سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کا ابوظہبی میں جاری بین الاقوامی کتاب میلے کا دورہ
-
نوازشریف ، شہبازشریف ،بلاول سے کہتا ہوں اقتدار چھوڑو، آؤ ! اکٹھے عوام میں جاتے ہیں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.