ٹیلی نار اور کریم نے شراکت کا اعلان کردیا
صارفین کو کریم کی سواریوں پر خصوصی رعایت کے ساتھ ساتھ وائی فائی کی سہولت بھی حاصل ہوگی
منگل 26 جولائی 2016 18:02
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جولائی ۔2016ء) صارفین کو بہترین خدمات مہیا کرنے کے اپنے عزم کے تسلسل میں ملک کی بہترین ٹیلی کام کمپنی ٹیلی نار پاکستان نے کریم(Careem) سے اشتراک قائم کرلیا ہے، جس کے تحت کریم کی سروس سے مستفید ہونے والے ٹیلی نار صارفین کو خصوصی رعایت حاصل ہوگی۔ کریم پاکستان کی صف اول کی ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کمپنی ہے جو سواری کو ٹیکسی سروس کریم کے کیپٹن (ڈرائیور) سے سوفٹ وئیر پلیٹ فارم پر رابطے کی سہولت فراہم کرتی ہے تاکہ وہ اس کی خدمات حاصل کرسکے۔
معاہدے کے تحت کریم ٹیلی نار کے صارفین کو پہلی بار سفر پر پینتیس (۳۵) فی صد رعایت دے گا۔اس خصوصی رعایت کے ساتھ ساتھ تمام مسافر دورانِ سفر مفت انٹرنیٹ وائی فائی کا مزہ بھی لے سکیں گے۔(جاری ہے)
ٹیلی نار کریم سروس کے ڈرائیوروں کو بھی خصوصی ڈیٹا پیکج مہیا کرے گا۔ کریم کا ڈیجیٹل ٹرانسپورٹ نیٹ ورک پاکستان کے تین بڑے شہروں کراچی ، لاہور اور اسلام آباد کے علاوہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے چوبیس (۲۴) شہروں میں خدمات مہیا کرتا ہے۔
کریم ،ڈیجیٹل ایپ اور آن لائن پورٹل کے ذریعے آسان دستیابی اورشاندار مگر کم قیمت سفری سہولیات کی بدولت صارفین میں بے حد مقبول ہے۔ ٹیلی نار پاکستان کے سی ای اومائیکل فولی نے معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، ’’مجھے کریم کے ساتھ یہ معاہدہ کرتے ہوئے بے حد خوشی ہورہی ہے کیونکہ یہ ٹیلی نار کے اس عزم کا تسلسل ہے کہ کمپنی اپنے صارفین کو بہترین خدمات مہیا کرتی رہے گی۔کریم کے ساتھ ٹیلی نار کے صارفین نہ صرف رعایتی نرخوں پر آرام دہ سفر کرسکیں گے بلکہ دوران ِ سفر وائی فائی کی سہولت سے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے۔ ہم اپنے صارفین کو بہترین سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔کریم کے مینیجنگ ڈائریکٹر جنید اقبال کا کہناتھا ، ’’ ہم ٹیلی نار پاکستان ، جو ملک میں ڈیجیٹل انقلاب کی علمبردار ہے،کے ساتھ اس اہم معاہدہ پر بہت خوش ہیں۔ اس معاہدے سے نہ صرف ہمارے مشترکہ صارفین کو فوائد حاصل ہونگے بلکہ ہمارے اداروں کو زیادہ صارف دوست پہچان اور پسندیدگی حاصل ہوگی۔ ہم اس اشتراک کو آگے لے کرجانا چاہتے ہیں اور زیادہ وسیع بنیادوں پر استوار کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیلی نار پاکستان اور کریم کا یہ مشترکہ منصوبہ صارف دوستی کی ایک عمدہ مثال ہے۔ کریم کے پاکستان میں پھیلتے ہوئے نیٹ ورک کی بدولت مستقبل میں زیادہ سے زیادہ ٹیلی نار صارفین اس خصوصی سہولت سے استفادہ کرسکیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان ، 100 انڈکس 250.10 پوائنٹس کی کمی کے بعد74956.67 پوائنٹس پربند
-
ایازمیمن موتی والا نے کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرنے کامطالبہ کردیا
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 300 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں دوسرے روز بھی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 75ہزار 429پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں7روپے کمی
-
لاہور:برائیلر مرغی کی قیمتوں کو پھر سے پًر لگ گئے،قیمت میں14روپے فی کلو اضافہ
-
دس ماہ کے دوران موبائل فون کی درآمد پرایک ارب 26 کروڑ ڈالرخرچ کردیے گئے
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,900 روپے کمی ریکارڈ
-
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ، 100 انڈکس 122.77 پوائنٹس اضافہ بعد 75206.77 پوائنٹس پربند
-
صوبائی وزیر صنعت سے میٹالن ڈیلٹا کارپوریشن کے وفد کی ملاقات،پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.