پو لیس کا لاہور میں 1900سے زائد جرائم پیشہ افراد کے جوائے اور دیگر جرائم کے اڈوں کا انکشاف
بدھ 27 جولائی 2016 17:28
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء) پو لیس نے لاہور میں 1900سے زائد جرائم پیشہ افراد کے جوائے اور دیگر جرائم کے اڈوں کا انکشاف کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی اپنی ایک رپورٹ کے مطابق پولیس نے لاہور میں چلنے والے جوئے ، منشیات اور مکروہ دھندے کے اڈوں کے اعداد وشمار مرتب کیے ہیں جس کے مطابق شہر میں 1900 سے زائد ایسے جرائم پیشہ افراد کے اڈے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
کینٹ ڈویژن منشیات فروشی کے اڈوں میں پہلے نمبر پر ہے جس میں اڈوں کی تعداد 303 ہے۔(جاری ہے)
سٹی ڈویژن 223 کے ساتھ دوسرے اور صدر ڈویژن205 منشیات فروشی کے اڈوں میں تیسرے نمبر پر ہے۔ ماڈل ٹاون ڈویژن میں180 اور سول لائنز میں 115 منشیات فروشی کے اڈے ہیں۔ جبکہ جوئے کے اڈوں میں سٹی ڈویژن سب سے آگے ہے جس میں اڈوں کی تعداد 153 ہے۔ سول لائنز میں 84جبکہ اقبال ٹاون میں 73 کینٹ میں ڈویژن 64 اور صدر ڈویژن میں47 جوئے کے اڈے ہیں۔
پولیس افسروں کا کہنا ہے کہ لسٹیں اپ ڈیٹ کی جاتی ہیں اور ان کے خلاف کریک ڈاون بھی کیا جاتا ہے حساس اداروں نے بھی اس حوالے سے اپنی رپورٹ مرتب کی ہے، جس کے مطابق شہر میں زیادہ تر اڈے ایسے ہیں جن کی پشت پناہی یا تو سیاسی اثرورسوخ رکھنے والے افراد کر رہے ہیں یا خود پولیس افسران کے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایلون مسک بھارت کے بجائے چین کیوں گئے؟ بھارتی شہری ناراض
-
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے شیرافضل مروت کا نام فائنل
-
لاہور میں فوڈ رائیڈر جلد ڈیلیوری کے چکر میں 28 ای چالان کروا بیٹھا
-
کسانوں نے گندم کی خریداری میں تاخیر پر احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیا
-
ججز خط کیس؛ عدلیہ میں مبینہ مداخلت پر حکومت اور ایجنسیوں سے تفصیلی جواب طلب
-
امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے مشروط کردیا
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ
-
ہمیں ایک ہائی سکیورٹی رسک ملک و قوم کا منفی تاثر زائل کرنا ہوگا، احسن اقبال
-
پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتراض ‘الیکشن کمیشن نے اعتراضات پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی
-
ویوو Y100 کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر دُرفشاں سلیم کو متعارف کردیا گیا
-
امریکہ: فائرنگ میں تین پولیس افسران ہلاک، پانچ زخمی
-
غزہ: فائر بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.