سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کا اپنے ملازمین کیلئے نشست کا انعقاد
نشست میں ایس ای سی پی ایکٹ1997 میں ہونے والی تبدیلیوں سے ملازمین کو روشناس کرایا گیا
بدھ 27 جولائی 2016 22:37
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء ) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے اپنے ملازمین کے لئے ایک نشست کا انعقاد کیا تاکہ انہیں ایس ای سی پی ایکٹ1997 میں ہونے والی تبدیلیوں سے روشناس کرایا جا سکے۔ ایس ای سی پی کے چیئرمین جناب ظفر حجازی، سابقہ چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر طارق حسن، سابقہ چیئر پرسن، مسابقتی کمیشن محترمہ راحت کونین حسن اور چیف پراسیکیوٹر جناب مظفّر مرزا نے ایس ای سی پی ایکٹ1997 میں ہونے والی ترامیم کی اہمیت سے آگاہ کیا۔
یہ ہدایاتی نشست اس امر کے پیش نظر منعقد کی گئی کہ یہ بل جناب صدر کی منظوری کے بعد جلد ہی نافذ ہونے والا ہے۔ چنانچہ ایس ای سی پی کے چیئرمین جناب ظفر حجازی نے اپنے تمام افسران کو یہ ہدایات دیں کہ وہ مذکورہ ایکٹ سے واقفیت کے لئے ضروری اقدامات کریں تاکہ کمیشن احسن طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دے سکے۔(جاری ہے)
انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ترامیم سرمایہ اور مالیاتی خدمات کی مارکیٹ، کارپوریٹ سیکٹر اور صنعت بیمہ پر کنٹرول اور نگرانی میں آسانی پیدا کریں گی۔
چیئرمین ظفر حجازی نے خاص طور پر اس اہم نکتہ پر زور دیا کہ اس بل نے ایس ای سی پی کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ کر دیا ہیاور ہمیں انہیں شفافیت اور غیر جانبداری سے سرانجام دینا ہے اس لئے ایس ای سی پی کا ہر ملازم اس ذمہ داری کو بخوبی نبھائے۔ انھوں نے کہا کہ یہ بل حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کا حصّہ ہیاور مستقبل میں اس طرح کی مزید چیزوں کے شامل ہونے کی توقع ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر طارق حسن نے کہا کہ ان ترامیم کے باعث ایس ای سی پی مناظمتی اور مالیاتی طور پر مزید آزاد ہو جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ کمیشن کی سرگرمیوں کو مزید وسعت دی گئی ہے تاکہ ان میں شریعہ کے مطابق مالیاتی مصنوعات کی ترقی میں آسانی، کارپوریٹ سیکٹر (نجی اورسرکاری) میں صحتمندانہ نمو، اچھی کارپوریٹ گورننس کا فروغ، سرمایہ کاروں میں آگہی پیدا کرنا وغیرہ شامل کی جا سکیں۔محترمہ راحت کونین صاحبہ نے ایک آزاد آڈٹ اوورسائٹ بورڈ کے قیام کے حوالے سے ترامیم کا جائزہ پیش کیا۔ ان کے مطابق یہ آزاد بورڈ پبلک مفاد کی کمپنیوں کے آڈٹ کے معیار اور سرمایہ کاروں اور عوامی مفاد کے تحفظ کے لئے خود انضباطی ادارے (ایس آر او) کے قیام کو یقینی بنائے گا۔ ایس ای سی پی کے چیف پراسیکیوٹر نے کمیشن کی جانب سے خلاف ورزیوں پر احکامات کے حوالے سے روشنی ڈالی اور معائنہ، تفتیش، نفاذ اور معلومات کی طلبی کے اختیار کے متعلق آگاہ کیا۔ انھوں نے مزید یہ کہا کہ بل کی ترامیم میں مالیہ اراضی کے بقایا جات کی وصولی کے علاوہ عدالت کے ذریعے جرمانوں کی بازیابی کا بھی ایک مؤثر نظام متعارف کرایا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
-
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کے نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سے ملاقات ، دوطرفہ بحری تعاون پر گفتگو
-
لاہور پولیس پر حملوں میں ملوث ملزم کی گرفتاری، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات
-
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی نا کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے،عطاءتارڑ
-
پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا کیس سماعت کیلئے مقرر
-
نیب نے بہت سارے لوگوں کی زندگیاں تباہ کیں اس کا جوابدہ کون ہوگا،شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.