مونگ پھلی بارانی علاقے کی اہم نقد آور فصل ہے،زرعی ماہرین

جمعرات 28 جولائی 2016 14:22

سلانوالی۔28 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جولائی۔2016ء) مونگ پھلی بارانی علاقے کی اہم نقد آور فصل ہے مونگ پھلی کا غذائی استعما ل ہما ری صحت وتندرستی کے برقرار کھنے کیلئے مفید ہے کیونکہ مونگ پھلی کے بیج میں 44تا 56فیصد اعلی معیار کا خور دنی تیل اور22تا30فیصد لحمیا ت پا ئے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

مونگ پھلی کا خورد نی تیل کشید اور استعما ل کرنے سے نہ صرف اس انڈسٹر ی کو فروغ دیا جاسکتا ہے بلکہ ملکی معیشت کو بھی فا ئد ہ پہنچا یا جا سکتا ہے جو زر مبا دلہ خوردنی تیل کی درآ مد پر خرچ کیا جا تاہے و ہ ترقیاتی منصوبوں اور زراعت کے فروغ کیلئے بھی استعما ل ہوسکتا ہے۔

مونگ پھلی کی فی ایکڑ اوسط پیداوار 9سے 10من ہے جبکہ مونگ پھلی کی فی ایکڑ پیداوار ی صلاحیت 40من تک ہے ۔مونگ پھلی کی فی ایکڑ پیداوار میں کمی کی بڑ ی وجہ بر وقت بر د اشت اور زرعی ماہرین کی سفارشات پر عمل درآمد نہ کرنا اور روائتی طریقوں سے مونگ پھلی کی فصل کی بر دا شت کرنا ہے۔