میانوالی، دریائی کٹاوٴنے کھڑی فصلیں اورزرعی زمینیں نگل لیں

جمعرات 28 جولائی 2016 14:52

میانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جولائی ۔2016ء )میانوالی میں دریائی کٹاوٴ نے کئی دیہات کی کھڑی فصلیں اورزرعی زمینیں نگل لیں۔متاثرہ علاقوں میں لوگوں نے گھربار چھوڑ کرنقل مکانی شرو ع کردی ۔ دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہوئی تو میانوالی کچے کے کئی علاقوں میں یہ پانی دریائی کٹاو کا سبب بننے لگا۔

(جاری ہے)

متعدد دیہات کی کئی ایکڑ اراضی کٹاوٴ کی وجہ سے دریا برد ہو نے لگا۔

کچے مکانات ،ٹیوب ویل اور اراضی پر کھڑی فصلیں تبا ہ ہو گئیں۔موضع دْھپ سڑی کے مکینوں کاکہنا ہے کہ دریا تیزی سے اراضی نگل رہا ہے اور وہ گھر بار چھوڑنے پر مجبورہیں۔متاثرین کا شکوہ ہے کہ علاقے میں لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کا م کررہے ہیں ،نقل مکانی بھی جاری ہے اوربیماریاں بھی پھیل رہی ہیں۔حکومت فوری طورپرمتاثرین کی مدد کے لئے ہنگامی اقدامات کرے۔