کاشتکار فصل کی ہفتہ میں دو بار پیسٹ سکاؤٹنگ کریں ، زرعی ماہرین

جمعرات 28 جولائی 2016 16:48

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جولائی۔2016ء) ایوب زرعی تحقیقاتیا دارہ فیصل آباد کے ڈائریکٹر کپاس ڈاکٹر صغیر احمد نے کہاہے کہ کپاس کی کاشت کے بعض علاقوں میں لشکری سنڈی کا حملہ مشاہد ہ میں آیا ہے انہوں نے کپاس کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فصل کی ہفتہ میں دو بار پیسٹ سکاؤٹنگ کریں اور فصل پرلشکری سنڈی کاحملہ معاشی نقصان کی حد تک پہنچنے پر محکمہ زراعت کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے نئی کیمسٹری کی حامل زہروں کا سپرے کریں۔

(جاری ہے)

بارشوں کے بعد زمین وتر آنے پر کپاس کے کھیتوں میں اگنے والی جڑی بوٹیوں کی تلفی کو بھی یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :