لاہور سے اغواء ہونے والے کئی بچوں کو قتل کر دیا گیا ، حکومت اور انتظامیہ کو کوئی ہوش نہیں آیا ‘اعجاز چوہدری
شہر کی اہم شاہراہوں میں ہر روز شر پسند عناصر کی طرف سے سر عام فائرنگ کے واقعات ہو رہے ہیں قانون کا مذاق اڑایا جا رہا ہے پولیس کوئی کاروائی نہیں کر رہی‘مرکزی رہنماپی ٹی آئی
جمعرات 28 جولائی 2016 18:27
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جولائی ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف پنجا ب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ پنجاب حکومت نے نا اہلیوں اور نا کامیوں کے سابقہ ریکارڈ توڑ دئیے ہیں صوبائی حکومت دور بین سے بھی نظر نہیں آ رہی دن دیہاڑے لاہور سمیت صوبے بھر میں بچوں کے اغواء اور فائرنگ کے واقعات صوبائی حکومت اور پولیس کی نا اہلی کا کھلا ثبوت ہے ،صوبے بھر میں لا قانیونیت ، چوری ڈاکے اور اغواء برائے تاوان ، چھوٹی بچیوں سے زیادتیوں کے واقعات میں خطر ناک حد تک اضافہ ہوا ہے ، گڈ گورنس کے دعوے داروں کے منہ پر طمانچہ ہے جو کہ لاہور کی عوام کی حفاظت نہیں کر سکتے تو پھر صوبے کی عوام کا خدا ہی حافظ ہے ،شہباز شریف کو سیر سپاٹوں سے فرصت نہیں ۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اغواء ہونے والے کئی بچوں کو قتل کر دیا گیا ،لیکن حکومت اور انتطامیہ کو کوئی ہوش نہیں آیا ،صوبائی حکومت رٹ قائم کرنے میں بے بس ہو چکی ہے لاہور شہر میں ہر طرف خوف و ہراس پایا جاتا ہے پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے صوبے میں کرپشن اور لو ٹ مار عروج پر ہے ۔(جاری ہے)
لاہور کی بڑی شاہراہوں میں ہر روز شر پسند عناصر کی طرف سے سر عام فائرنگ کے واقعات ہو رہے ہیں قانون کا مذاق اڑایا جا رہا ہے پولیس کوئی کاروائی نہیں کر رہی۔
انہوں نے کہاکہ حکمران ٹولہ اچھا کا راگ الاپ رہا ہے ،مائیں اور بچے سخت اذیت کا شکار ہے معصوم بچوں کے اغواء کے واقعات رکنے کا نام نہیں لے رہے حکمران بچوں کے معمالات میں سنجیدہ نہیں صوبائی حکومت عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ، آج صوبے پنجاب میں سب سے بد ترین حالات ہے اصل حقائق عوام سے چھپائے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اغواء ہونے والے بچوں کو فوری بازیاب کروایا جائے اور اغواء میں ملوث گروہ کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی عوام کو سیاسی چھوٹو اور موٹو گینگ سے نجات حاصل کرنے کے لئے سڑکوں پر نکلنا ہوگا ، بعد ازاں اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ ریلوے کے گوداموں میں سے بڑے پیمانے پر مال چوری ہونے کے واقعات کے ذمہ دار وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق ہے محکمہ ریلوے کو چوروں کے حوالوں کیا ہوا ہے خواجہ سعد رفیق اورمحکمہ ریلوے کی نا اہلی کھل کر سامنے آ گئی ہے موجودہ حکومت ایک ایک ادارے کو تبا ہ کر رہی ہے خواجہ سعد رفیق دوسروں کو تنقید کرنے کے بجائے ریلوے کی تباہی کا جواب دیں ان چوری کے واقعات کی تحقیقات کی جائے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔مزید اہم خبریں
-
ایرانی تیل کی سمگلنگ میں کئی موجودہ اور سابق وزراء اور سیاستدانوں کے ملوث ہونے کا انکشاف
-
رفح میں اسرائیلی کارروائی سے وسیع پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ، اوچا
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 25 فیصد سے نیچے آ گئی
-
کیا پرندے ایک ہی گھونسلہ دوبارہ استعمال کرتے ہیں؟
-
رفح آپریشن لاکھوں فلسطینیوں کی زندگیوں کے لیے خطرہ ہو گا، اقوام متحدہ
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کی چاند پرپاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پرمبارکباد
-
بلوچستان: بم دھماکے میں پریس کلب کے مقامی صدر سمیت تین افراد ہلاک
-
پاکستان سے حج فلائٹ آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا
-
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس، ٹیکس کے حوالہ سے زیر التوا قانونی مقدمات کو فعال طور پر آگے بڑھانے کے لئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کا فیصلہ
-
وفاقی وزیر داخلہ خضدار میں دھماکے کی مذمت ، خضدار پریس کلب کے صدر محمد صدیق مینگل کی شہادت پر صدمے کا اظہار
-
وزیراعظم کی گندم خریداری سے متعلق ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.