ٹی بی کی ادویات کی کوئی قلت نہیں ، سرکاری ہسپتالوں اور ٹی بی کے مراکز میں یہ ادویات مفت دستیاب ہیں ، ادویات کی قیمتوں کے تعین کیلئے شفاف میکنزم موجود ہے،اس حوالے سے مکمل بورڈ کام کر رہا ہے
وزیر مملکت قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کا سینیٹ میں توجہ دلا? نوٹس کا جواب
جمعرات 28 جولائی 2016 22:43
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جولائی ۔2016ء) وزیر مملکت قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت ٹی بی کی ادویات کی کوئی قلت نہیں ، سرکاری ہسپتالوں اور ٹی بی کے مراکز میں ٹی بی کی ادویات مفت دستیاب ہیں ، ادویات کی قیمتوں کے تعین کرنے کے لئے ایک مکمل بورڈ کام کر رہا ہے ، ادویات کی قیمتوں کے تعین کے لئے ایک شفاف میکنزم موجود ہے۔
وہ جمعرات کو یہاں ایوان بالا میں سینیٹر میاں عتیق ،اعظم سواتی اور شیریں رحمان کی جانب سے ٹی بی کے علاج میں حکومت کی جانب سے بد انتظامی کے حوالے سے توجہ دلا? نوٹس پر جواب دے رہی تھیں۔ وفاقی وزیر نیشنل ہیلتھ سروسز اینڈ ریگولیشن سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ دو تین ہفتہ قبل ٹی بی کی ادویات کی کمی ہوئی لیکن اب ادویات کی کمی نہیں ہے۔(جاری ہے)
چار کمیٹیوں نے ادویات بنانا بند کی تھی جب ہمارے نوٹس میں آیا تو اشتہار دیا کہ سرکاری طور پر یہ ادویات مفت دستیاب ہیں۔
سرکاری ہسپتالوں میں مفت دستیاب ہیں۔ ٹی بی کی ادویات بنانے کے حوالے سے قانون لا رہے ہیں۔ پرائس کی قیمتوں کا تعین تین ممبرز نہیں کرتے یہ ایک پورا بورڈ کام کرتا ہے۔ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ شفاف انداز میں ہونا ہے۔ قیمتوں کی پالیسی اعلان کی جا چکی ہے۔ یہ سرکاری پروگرام ہے ، وفاقی حکومت ادویات ، سامان اور تکنیکی معلومات فراہم کرتی ہے۔ ادویات تمام سٹوروں پر دستیاب ہیں۔ حکومت ٹی بی کے خاتمہ کے حوالے سے نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام کے تحت اقدامات کر رہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.