سپریم کورٹ نے سی ڈی اے میں ڈیپوٹیشن پر آئے افسران کو پلاٹ الاٹمنٹ کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا
حکم امتناعی جاری ‘ڈیپوٹیش پر آئے 200افسران کو الاٹمنٹ بھی روک دی گئی سی ڈی اے میں ڈیپوٹیشن افسران کو پلاٹ کی الاٹمنٹ سے متعلق قانون کا جائزہ لینا ہو گا‘ پلاٹ الاٹمنٹ قانون کے غلط استعمال سمیت تمام پہلوں کا بغور جائزہ لینا ہوگا‘کوٹہ سسٹم کی حوصلہ شکنی ہونی چاہئے،کیا ڈیپوٹیشن پر آئے افسران تنخواہیں نہیں لیتے ؟ جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس طارق پرویز کے دوران سماعت ریمارکس
جمعرات 28 جولائی 2016 22:45
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جولائی ۔2016ء) سپریم کورٹ نے سی ڈی اے میں ڈیپوٹیشن پر آئے افسران کو پلاٹ الاٹمنٹ کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیا‘ڈیپوٹیش پر آئے 200افسران کو الاٹمنٹ بھی روک دی گئی‘ جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دئیے ہیں کہ سی ڈی اے میں ڈیپوٹیشن افسران کو پلاٹ کی الاٹمنٹ سے متعلق قانون کا جائزہ لینا ہو گا‘ پلاٹ الاٹمنٹ قانون کے غلط استعمال سمیت تمام پہلوں کا بغور جائزہ لینا ہوگا‘کوٹہ سسٹم کی حوصلہ شکنی ہونی چاہئے۔
کیا ڈیپوٹیشن پر آئے افسران تنخواہیں نہیں لیتے ؟۔جمعرات کو جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس طارق پرویز پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سی ڈی اے میں ڈیپوٹیشن افسران کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس کی سماعت کی۔(جاری ہے)
سی ڈی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سی ڈی اے کی جانب سے ڈیپوٹیشن پر آئے ہوئے دو سو افسران کو پلاٹ دیئے جا چکے ہیں۔جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیئے کہ سی ڈی اے میں ڈیپوٹیشن افسران کو پلاٹ کی الاٹمنٹ سے متعلق قانون کا جائزہ لینا ہو گا۔
پلاٹ الاٹمنٹ قانون کے غلط استعمال سمیت تمام پہلوں کا بغور جائزہ لینا ہوگا۔ جسٹس طارق پرویز نے کہا کہ کوٹہ سسٹم کی حوصلہ شکنی ہونی چاہئے۔ کیا ڈیپوٹیشن پر آئے افسران تنخواہیں نہیں لیتے ؟۔عدالت نے سی ڈی اے ملازمین کی جانب سے ڈیپوٹیشں افسران کے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے منظور کر تے ہوئے سی ڈی اے کی جانب سے ڈیپوٹیش پر آئے دو سو افسران کو الاٹمنٹ بھی روک دی گئی۔ عدالت نے پلاٹوں کی الاٹمنٹ پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 3ماہ بعد مقرر کرنے کا حکم دیدیامتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
-
یورپ کا انتہائی مطلوب25سالہ ہیکر جس نے ہزاروں لوگوں کو بلیک میل کیاپولیس کی غلطی سے گرفتار
-
جرمن فوج کی خفیہ میٹنگز آن لائن افشاء
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
گندم خریداری میں تاخیر پر احتجاج، حکومت نے کسان رہنماؤں کو ملاقات کی دعوت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.