دعوۃ اکیڈمی کے زیر اہتمام عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے آئمہ کے اعزاز میں تقریب
تربیتی کورس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے آئمہ کیلئے عمرہ کی سعادت کا موقع پہلی بار فراہم کیا گیا ، جاری رکھنے پر غور کر رہے ہیں ، ڈاکٹر سہیل
جمعہ 29 جولائی 2016 18:49
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جولائی ۔2016ء) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی دعوۃ اکیڈمی کے زیر اہتمام منعقدہ 89 ویں تربیتی پروگرام برائے آئمہ و خطبا میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے شرکاء پر مشتمل تین رکنی وفد عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس اسلام آباد پہنچ گیا۔ وفد کے اعزاز میں دعوہ اکیڈمی کی جانب سے خصوصی تقریب کاانعقاد کیا گیا۔
عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے شرکاء میں محمد نصیر (آزاد جموں و کشمیر) ، عبدالواسع (بلوچستان) اور سندھ سے تعلق رکھنے والے اسداﷲ شامل تھے جبکہ اس کورس میں ملک بھر کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں آئمہ و خطباء نے شرکت کی تھی۔ تقریب میں اکیڈمی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سہیل حسن سمیت دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
اس موقع پر ڈاکٹر سہیل حسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ تربیتی کورس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے آئمہ کے لیے عمرہ کی سعادت کا موقع پہلی بار فراہم کیا گیا اور اکیڈمی مستقبل میں اسے جاری رکھنے پر غور کر رہی ہے۔
انہوں نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آئمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ کورس میں سیکھے گئے تجربات کو معاشرے میں عام کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ ڈائریکٹر دعوۃ اکیڈمی نے آئمہ پر زور دیا کیا وہ اسلام کے پیغام امن کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچائیں ۔ اس موقع پر عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے آئمہ نے بھی اظہار خیال کیا ۔ انہوں نے عمرہ کی سعادت کا موقع دینے پر دعوۃ اکیڈمی اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کا شکریہ ادا کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر افسران کی تعیناتی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف متحرک،خود انٹرویوز کئے
-
سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کا ابوظہبی میں جاری بین الاقوامی کتاب میلے کا دورہ
-
نوازشریف ، شہبازشریف ،بلاول سے کہتا ہوں اقتدار چھوڑو، آؤ ! اکٹھے عوام میں جاتے ہیں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
عام انتخابات میں شب خون مارا گیا، الیکشن کمیشن کو پہلے سے فارم 47 لکھ کر دیئے گئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.