کوئی دہشت گردیاگروپ یہاں سے کراچی ٹارگٹ کلنگ کیلئے فنڈنگ کرتے پایاگیاتوسخت سزادی جائیگی،جنوبی افریقن وزارت خارجہ

جمعہ 29 جولائی 2016 21:45

کوئی دہشت گردیاگروپ یہاں سے کراچی ٹارگٹ کلنگ کیلئے فنڈنگ کرتے پایاگیاتوسخت ..

پریٹوریا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جولائی ۔2016ء) جنوبی افریقہ کی وزارت خارجہ نے کراچی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کا انکار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان سے اچھے تعلقات ہیں اگر کوئی دہشت گردیاگروپ ایسی سرگرمیوں میں ملوث پایاگیا تو سخت سزادی جائیگی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقہ کی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے بیان میں کہاکہ انہیں پاکستان کے شہر کراچی میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ میں جنوبی افریقہ سے فنڈنگ کا سن کر دکھ ہوا ،بیان کے مطابق جنوبی افریقہ کے پاکستان سے اچھے تعلقات ہیں اگر کوئی دہشت گردیاعسکریت پسند ایسی سرگرمیوں میں ملوث پایاگیا تو سخت سزادی جائیگی، واضح رہے کہ رینجرز کی جانب سے سینٹ کی کمیٹی برائے انسانی حقوق کو کراچی کی صورت حال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیاتھاکہ آپریشن کے دوران آٹھ سو اڑتالیس ٹارگٹ کلرز سمیت چھ ہزار تین سو اکسٹھ ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

ان ملزمان نے مجموعی طور پر سات ہزار افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ۔ حکام کے مطابق آپریشن کے باعث شہر میں جرائم کی وارداتوں میں اسی فیصد تک کمی واقع ہوئے ہے جبکہ ٹارگٹ کلنگ بھی پچھہتر فیصد تک کم ہوگئی ہے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ کراچی میں دہشت گردی کے لئے جنوبی افریقہ، تھائی لینڈ اور برطانیہ سے مالی معاونت کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :