تمام آئیسکو ملازمین کو بلاامتیاز ڈیڑھ سو فیصد اعزازی تنخواہ جاری
ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، واپڈا ہائیڈرو یونین سے اظہار تشکر
جمعہ 29 جولائی 2016 22:10
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جولائی ۔2016ء ) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے تمام ملازمین کیلئے مثالی کارکردگی اور موبائل میٹر ریڈنگ کو کامیاب بنانے پر بلاامتیاز ڈیڑھ سو فیصد اعزازی تنخواہ کا اعلان کر دیا گیا اس سلسلے میں آئیسکو اتھارٹی نے گذشتہ روز باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ڈیڑھ سو فیصد اعزازی تنخواہ کے اجراء پر اٹک سے جہلم تک ہزاروں آئیسکو ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے اس کیلئے آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی اے) اور آئیسکو انجینئرز ایسوسی ایشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے سی بی اے اور آئی ای اے سے اظہار تشکر کیا ہے۔
یونین کے ریجنل چیئرمین جاوید اقبال بلوچ، ریجنل سیکرٹری حاجی ظاہر گل ، ایڈیشنل سیکرٹری محمد رمضان خان جدون، وائس چیئرمین راجہ خلیل اشرف اور سیکرٹری انفارمیشن سجاد حسین ساجد نے یونین کے مطالبہ پر ملازمین کیلئے ڈیڑھ سو فیصد تنخواہ کے اجراء کا معاملہ احسن طریقے سے حل کرنے پر آئیسکو کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر رانا عبدالجبار خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یونین آئیسکو کو ترقی کی اعلیٰ ترین منزلوں پر لے جانے اور صارفین کو بہترین خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اتھارٹی کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.