چکوال ، موٹرسائیکل سوارملزمان نے چلتی گاڑی پرپٹرول چھڑک کرآگ لگادی ،5افرادزخمی

جمعہ 29 جولائی 2016 23:01

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جولائی ۔2016ء) چکوال میں نامعلوم موٹرسائیکل سوارملزمان نے چلتی گاڑی پرپٹرول چھڑک کرآگ لگادی ،5افرادزخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق جمعہ کے روزچکوال میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے چلتی گاڑی پرپٹرول چھڑک کرآگ لگادی جس کے باعث گاڑی میں سوار5افرادزخمی ہوگئے ،حادثے کے بعدزخمیوں کوڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال چکوال منتقل کردیاگیاجبکہ پولیس نے واقعہ کامقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے

متعلقہ عنوان :