اگلےدوروزمیں رینجرزاختیارات میں توسیع ہوجائیگی۔چوہدری نثارعلی خان
رینجرزکو سندھ میں مکمل اختیارات دیے جارہے ہیں،سندھ میں نئے کپتان کی بیٹنگ کے بعد ہی آپریشن کی بہتری کاتجزیہ کرسکیں گے،ہمارے پاسپورٹ کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والوں سے ہم اچھا سلوک نہیں کرسکتے۔وفاقی وزیرداخلہ کی میڈیا سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 30 جولائی 2016 18:03
ٹیکسلا(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جولائی2016ء) :وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے رینجرز اختیارات میں توسیع کو متنازع بنانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رینجرز کو سندھ میں مکمل اختیارات دیے جارہے ہیں،اگلے دو روز میں رینجرز اختیارات میں توسیع ہوجائے گی،سندھ میں نئے کپتان کی بیٹنگ کے بعد ہی آپریشن کی بہتری کاتجزیہ کرسکیں گے،ہمارے پاسپورٹ کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والوں سے ہم اچھا سلوک نہیں کرسکتے۔
انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز کو سندھ میں مکمل اختیارات دیے جارہے ہیں۔رینجرز اختیارات میں توسیع کو متنازع بنانے پر تشویش ہے۔اگلے دو روز میں رینجرز اختیارات میں توسیع ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ اختیارات میں توسیع سب کے مفاد میں ہے۔(جاری ہے)
بہتر یہی ہے کہ کراچی کا امن بحال ہو۔کسی کوکوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے شک نہیں ہونا چاہیے کیونکہ رینجرز وفاقی وزارت داخلہ کے ماتحت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال کوبہتر کرنے کیلئے2013ء میں رینجرز کو بلایا گیا۔اب یہ نہیں ہوسکتاکہ رینجرز کو اختیارات بھی نہ دیں اور اچھے کی امید بھی رکھیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت رینجرز کو مکمل طور پر سپورٹ کرے گی جبکہ صوبائی حکومت سے توقع ہے کہ معاونت کرے۔چوہدری نثار نے کہا کہ سندھ آپریشن صوبائی حکومت کی مشاورت سے شروع ہوا۔جبکہ عدالت کے احکامات بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت امن وامان قائم کرنے کیلئے رول ادا کررہے ہیں۔میں نے پہلے ہی کہاتھا کہ قائم علی شاہ سندھ آپریشن کپتان ہونگے۔ نئے وزیراعلیٰ سندھ سے پرامید ہوں کہ کراچی میں آپریشن پہلے سے بھی بہتر انداز میں ہوگا۔سندھ میں نئے کپتان کی بیٹنگ کے بعد ہی ہم تجزیہ کرسکیں گے۔وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ کویت معاملے پر ہم ہر ملک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ویزہ پالیسی کے حوالے سے بڑی تبدیلی لائے ہیں۔اب جو ملک ہمارے ساتھ برا سلوک کرتا ہے ہم بھی ان کے ساتھ ویسا سلوک کرتے ہیں۔پہلے صرف پی آئی اے کو جرمانے ہوتے تھے۔اب غیرملکی ایئرلائنز کو بھی جرمانے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاسپورٹ کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والوں سے ہم اچھا سلوک نہیں کرسکتے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
-
یورپ کا انتہائی مطلوب25سالہ ہیکر جس نے ہزاروں لوگوں کو بلیک میل کیاپولیس کی غلطی سے گرفتار
-
جرمن فوج کی خفیہ میٹنگز آن لائن افشاء
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
گندم خریداری میں تاخیر پر احتجاج، حکومت نے کسان رہنماؤں کو ملاقات کی دعوت دے دی
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.