سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان کی اَیسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو اے ایم سیز میں ملازمت کے خواہشمند افراد کے کوائف کی تصدیق کرنے کی ہدایت
ہفتہ 30 جولائی 2016 21:36
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جولائی ۔2016ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان نے اَیسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو اے ایم سیز میں ملازمت کے خواہشمند افراد کے کوائف کی تصدیق کرنے کی ہدایت جاری کر دی ۔ایس ای سی پی کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ اَیسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کا انتظام و انصرام ایسے اہل افراد کے پاس ہو جو دیانت داری، صداقت، اپنی بھرپور صلاحیت اور اہلیت کے مطابق اپنے کار ہائے منصبی انجا م دے سکیں۔
موجودہ انضباطی فریم ورک اس ضمن میں اے ایم سیز کے انتظام و انصرام کے لئے اہل اور دیانت دار اشخاص کے تقرر کے لئے شفاف گائیڈ لائنز کی صراحت کرتا ہے۔ اس میں مزید بہتری لانے کے لئے ایس ای سی پی تمام اے ایم سیز سے متقاضی ہے کہ وہ اے ایم سیز میں ملازمت کے خواہش مند افراد کے کوائف کی تفصیلی جانچ کریں۔(جاری ہے)
آئندہ سے اے ایم سیز کے لئے لازمی قرار دے دیا گیا ہے کہ وہ ملازمت پر رکھے گئے اشخاص کے کوائف کی سابقہ آجر سے ملازمت پر رکھے جانے کے نوے دن کے اندر اندر تصدیق کریں۔
اے ایم سیز کو اس ضمن میں یہ ہدایت بھی دی گئی ہے کہ وہ کوائف کی تصدیق کے وقت دیانت داری، رویے، موزونیت اور طرزِ عمل جیسے عوامل پر بطورِ خاص توجہ دیں۔امید کی جاتی ہے کہ ان اقدامات سے اے ایم سیز کے ملازمین کی دیانت داری یقینی بنانے اور ان کی جانب سے دھوکہ دہی اور فریب کاری کے امکانات کم کرنے میں مدد ملے گی۔ مذکورہ ہدایات ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.