مقبوضہ کشمیر کے کارگل سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ بارودی سرنگ کا دھماکہ،2بھارتی فوجی ہلاک
اتوار 31 جولائی 2016 20:48
سرینگر /نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31جولائی۔2016ء) مقبوضہ کشمیر کے کارگل سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ بارودی سرنگ کے دھماکے میں2بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ۔
(جاری ہے)
اتوار کو بھارتی میڈیا کے مطابق اودھمپور میں بھارتی فوج کی شمالی کمان کے ترجمان کرنل ایس ڈی گوسوامی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بارودی سرنگ کا دھماکہ اس وقت ہوا جب فوجی جوان جموں وکشمیرکے کارگل سیکٹر میں کنٹرول لائن پر گشت کررہے تھے ۔
ترجمان کا کہنا تھاکہ دھماکے کے نتیجے میں گشتی پارٹی میں شامل 2اہلکار شدید زخمی ہوگئے تھے جنھیں فوجی ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے ۔مرنے والے فوجیوں کی شناخت صوبیدار باسپا پاٹل اور سپائی حسنسیب خداوین کے نام سے ہوئی ہے ۔کرنل گوسوامی کا مزید کہنا تھاکہ صوبیدار پاٹل گشتی پارٹی کا سربراہ تھا جبکہ سپائی خداوین سکاؤٹ کو لیڈ کررہا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گندم اسکینڈل،سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑاورحنیف عباسی میں تلخ کلامی
-
ویٹرنری انسٹی ٹیوٹس کے مسائل سے آگاہ ،درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے پر عزم ہیں،احسن اقبال
-
بھارت: اپوزیشن کے سوشل میڈیا سربراہ گرفتار
-
اسرائیل نے گنجان آباد ترین شہر رفح پر بڑے زمینی حملے کی تیاری مکمل کرلیں‘لاکھوں افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ
-
آئی کیوب ، قمرمشن خلائی تسخیراور تحقیق میں پاک چین تعاون کی بہترین مثال ہے، پاکستانی سفیر
-
ملت ایکسپریس واقعہ؛ اہلکار کی ضمانت منسوخ، گرفتار کرنے کا حکم
-
پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈا پور کو کسی بھی کیس میں گرفتار نہ کرنے کاتحریری فیصلہ جاری کر دیا
-
بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شوہر کو 14 سال قید کی سزا سنادی گئی
-
غلامی نامنظور والے اب اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا کہتے ہیں، وزیر دفاع
-
مصر اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات کے لیے حماس کا وفد قاہرہ پہنچ رہا ہے، حماس
-
بھارتی دہشت گردی صرف پاکستان نہیں بلکہ کینیڈا اور امریکا میں بھی پھیل گئی ہے، منیراکرم
-
نائب وزیراعظم ، وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے بنجول شہرکے لارڈ میئرکی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.