وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر چیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈ ڈاکٹر عمر سیف نے ماہرین کی ٹیم کراچی بھجوا دی
منگل 2 اگست 2016 23:14
لاہور۔2 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔2 اگست ۔2016ء ) چیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈ ڈاکٹر عمر سیف نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اپنے ماہرین کی ٹیم کراچی بھجوا دی ہے جو وہاں سندھ پولیس کو آئی ٹی کے منصوبے اپنانے میں معاونت فراہم کرے گی۔ٹیم ڈائریکٹر جنرل فیصل یوسف اور جنرل مینجر برہان رسول پر مشتمل ہے جنہوں نے گذشتہ روز آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں خصوصی شرکت کی اور سندھ پولیس کے تمام اعلیٰ افسران کو پنجاب پولیس کے آئی ٹی پر مبنی منصوبوں پر بریفنگ دی۔
آئی جی سندھ نے ان منصوبوں کو بے حد سراہا ۔ انہوں نے سندھ پولیس کی کارکردگی بڑھانے کے لئے فوری طور پرپنجاب کا ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم، کمپلینٹ سسٹم، پولیس اسٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے زیر استعمال آئی ٹی سسٹم اور کریمینل ریکارڈ آفس کا سسٹم شروع کرنے کی ہدائت کی۔(جاری ہے)
ڈاکٹر عمر سیف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سندھ حکومت نے پنجاب پولیس کے آئی ٹی منصوبے اپنانے کے لئے چیف سیکرٹری سندھ محمد صدیق میمن نے پنجاب حکومت کوباقاعدہ مراسلہ بھجوایا تھا جس پر یہ ٹیم بھجوائی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس امر پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر سندھ پولیس کو ہر ممکن معاونت کا حکم دیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ صرف سندھ ہی نہیں بلکہ وفاقی وفاق، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان بھی پنجاب کے کامیاب آئی ٹی منصوبوں سے استفادہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی ہدایت پرسندھ کویہ معاونت بلا معاوضہ فراہم کی جا رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
برطانیہ کی حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی کو بلدیاتی الیکشن میں بدترین شکست کا سامنا‘وزیراعظم رشی سونک کا اقتدار خطرے میں
-
چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں
-
صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق
-
کینیڈین پولیس نے سکھ راہنما ہردیب سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہریوں کو گرفتار لیا
-
نیب نے ارکان پارلیمنٹ اور سیاستدانوں کو سیاسی انتقام سے بچانے کی پالیسی کی تیاری شروع کردی
-
ملک میں 1961 کے بعد رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی.محکمہ موسمیات
-
پاکستانی امریکن ڈاکٹر غزہ جاکر زخمی فلسطینیوں کا علاج کرنے لگے
-
پنجاب کے کسان پریشان کیوں ہیں؟
-
اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ملک بھر میں عجائب گھروں کا عالمی دن 18 مئی کو منایا جائے گا
-
ملک میں1961 کے بعد رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، رپورٹ
-
وزیر اعظم نے ججوں کی تعیناتی کیلئے آئینی ترمیم کی ہدایات کی ہیں،اعظم نذیر تارڑ
-
کوئی غلط فہمی میں نہ رہے‘ صوبے کی پائی پائی وصول کریں گے، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.