بین الاضلاعی موٹر سائیکل ڈکیت گینگ کا سرغنہ دو ساتھیوں سمیت گرفتار

منگل 2 اگست 2016 23:16

خانیوال۔2 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔2 اگست ۔2016ء )بین الاضلاعی موٹر سائیکل ڈکیت گینگ اشفاق عرف شاکا چھینہ کا سرغنہ اپنے دو ساتھیوں سمیت گرفتار ‘ملزمان سے چھینے گئے چار موٹرسائیکل ‘موبائل اور اسلحہ برآمد ،تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہانزیب نذیر خان نے گذشتہ روزصحافیوں سے ملاقات کے دوران بتایا کہ اشفاق عرف شاکاگینگ کا سرغنہ اپنے ساتھیوں سمیت خانیوال کے علاوہ ملتان میں اپنی کریمنل سرگرمیوں میں متحر ک تھا اور شہریوں کے موٹرسائیکل اور موبائل چھین کر فرار ہوجاتا تھا‘گینگ کی سرگرمیوں کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی کبیروالا محمد سلیم وڑائچ اور ایس ایچ او نواں شہر سب انسپکٹررانا محمد فاروق کو مذکورہ گینگ کی گرفتاری کیلئے ہدایت دی جنہوں نے پولیس ٹیم تشکیل دے کر گینگ میں ملوث ملزمان کا پتہ چلا کر رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ،گرفتار ملزمان میں اشفاق عرف شاکا ولد عبدالغفور قوم چھینہ سکنہ ساہی چاون (سرغنہ )اور اس کے دو ساتھی محسن علی عرف علی جن ولد عاشق حسین قوم تھہیم سکنہ سلارواہن اور قمر عرف قمری ولد غلام شبیر قوم تھہیم سکنہ سلارواہن شامل ہیں ،ملزمان نے دوران تفتیش خانیوال اور ملتان میں بیسیوں وارداتوں کے ارتکاب کا اعتراف کیا ،ملزمان سے چھینے گئے چار موٹرسائیکل ‘چار موبائل اور ان کے زیر استعمال ناجائز اسلحہ جس میں 3پسٹل30 بور اور درجنوں گولیاں شامل ہیں برآمد کرکے مقدمات کا اندراج کرلیا گیا ہے، اہلیان علاقہ نے اشفاق عرف شاکا گینگ کی گرفتار ی پر ڈی پی او خانیوال جہانزیب نذیر خان اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے جبکہ ڈی پی او نے اشفاق عرف شاکا گینگ کو گرفتار کرنے والی ٹیم کیلئے نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے جانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔