لاہور، دو بچوں کے اغوا کی کوشش ناکام ،اہل علاقہ نے دو مبینہ کار سوار اغوا کار پکڑ لئے
بدھ 3 اگست 2016 21:36
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3 اگست ۔2016ء) فیروزپور روڈ کے علاقہ لیاقت آباد کے اہل علاقہ نے دو بچوں کے اغوا کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو مبینہ کار سوار اغوا کار پکڑ لئے۔ اہل علاقہ نے اس واردات پر پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مبینہ اغوا کاروں کی گاڑی پر پتھراؤ کیا اور اس کے شیشے توڑ ڈالے۔
(جاری ہے)
مظاہرین کا کہنا تھا کہ شہر میں بچوں کے اغوا کی وارداتیں بڑھتی جارہی ہیں جبکہ ہماری پولیس سو رہی ہے اور اب تک شہر میں بیشتر وارداتیں عوام نے ناکام بنا کر اغوا کاروں کو پولیس کے حوالے کیا ہے۔
مظاہرین کے مطابق دونوں کار سوار اغوا کاروں نے وہاں سے گزرنے والے دو بچوں کو زبردستی کار میں ڈالنے کی کوشش کی تو بچوں نے شور مچا دیا جس پر اہل علاقہ اکٹھے ہو گئے اور انہوں نے دونوں اغوا کاروں کو قابو کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔ گاڑی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ گاڑی ایلیٹ فورس کے انسپکٹر کی ملکیت ہے اس میں کون لوگ سوار تھے اس بات کا پتہ چلایا جارہا ہےمزید قومی خبریں
-
لڑکی سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدور اور محروم طبقہ کی ترجمانی کی ہے،فیصل کریم کنڈی
-
اسحاق ڈاراو آئی سی سمیٹ اجلاس میں شرکت کیلئے گیمبیا پہنچ گئے
-
محنت کشوں کے بغیر کوئی قوم ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتی: محسن نقوی
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہی: چودھری شافع حسین
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں: حافظ نعیم الرحمن
-
لاہور میں ڈینگی کے 2مزید نئے مریض سامنے آ گئے
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کاپاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ، پاکستان کوسٹل گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان
-
محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی ،خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا‘ حمزہ شہباز
-
وزیراعلیٰ سندھ سے سندھ ریونیو بورڈ کے چیئرمین واصف میمن کی ملاقات
-
معیشت کا پہیہ مزدور کی محنت سے ہی چلتا ہے، شیری رحمن
-
5 لاکھ ٹیکس نادہندگان کی فون سمز بلاک ہونا شروع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.