مسلم ٹاؤن پولیس کی ون ویلنگ کے خلاف مہم ،11ون ویلرز کو گرفتار
بدھ 3 اگست 2016 22:59
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 اگست ۔2016ء ) تھانہ مسلم ٹاؤن پولیس نے شہر میں جاری جان لیوا کھیل ون ویلنگ کے خلاف مہم کے دوران 11ون ویلرز کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف تمام ڈویژنل ایس پیز کو ہدایت کی کہ ون ویلنگ کے خلاف جاری مہم کو کامیاب کر نے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کارلائیں جائیں اور ون ویلرز کی خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے ۔
جس پرایس پی اقبال ٹاؤن عادل میمن نے ون ویلنگ روکنے کے لئے ایس ایچ او مسلم ٹاؤن محمد علی کی زیر نگرانی ٹیم تشکیل دے کر ون ویلرز کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔ایس ایچ او مسلم ٹاؤن نے ماہرانہ منصوبہ بندی کر کے کینال روڈ نزد کیمپس پل پر ون ویلنگ کرتے ہوئے 11ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔(جاری ہے)
ملزمان میں دانیال ، وقاص، شہر یار ،اقبال ، ثقلین ، رضا ،آفتاب اور عادل وغیرہ شامل ہیں ۔
ملزمان میں عادل نامی ملزم سے پسٹل بھی برآمد ہوا جس کو پولیس نے قبضہ میں کر کے تفتیش شروع کردی۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے اس موقع پرکہا کہ سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر)محمد امین وینس کی خصوصی ہدایت پر ون ویلرز کے خلاف شہر میں کئے جانے والے کریک ڈاؤن کی رپورٹ نہ صرف روزانہ کی بنیاد پربجھوائی جائے گی بلکہ میں اس کریک ڈاؤن کو خود مانیٹر کیا کروں گااور کریک ڈاؤ ن میں بھر پور کردار ادا کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو ون ویلنگ جیسے جان لیوا کھیل کو روکنے کے لئے لاہور پولیس کا ساتھ دیں اور ان کی زندگی اور قوم کے مستقبل کو تاریک ہونے سے بچائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.