دیہی علاقوں میں متعدی امراض کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مہم کا آغاز

جمعرات 4 اگست 2016 14:22

فیصل آباد۔4 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 اگست۔2016ء) حکومت پنجاب نے بارشوں سے ممکنہ سیلاب کے خدشہ کے پیش نظر شہری و دیہی علاقوں میں گیسٹرو اور دیگر متعدی امراض کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے فوری طور پر تشہیری مہم شروع کرنے کی ہدایت کی ہے جس کی روشنی میں فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع سمیت صوبہ بھر کے دیگر علاقوں میں خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا ہے اور جگہ جگہ بینرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں جن پر مختلف ہدایات درج کی گئی ہیں اور عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پانی اچھی طرح ابال کر استعمال کریں اور مضر صحت پانی کے براہ راست استعمال سے گریز کیا جائے جبکہ انہیں دیگر احتیاطی و حفاظتی تدابیر پر بھی عملدر آمد کی ہدایت کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

سرکاری ہسپتالوں و مراکز صحت میں متعلقہ ضروری ادویات کی وافر مقدار میں فراہمی بھی یقینی بنائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :