بارشوں کے دوران مونگ اور ماش کی آبپاشی بند کرنے کی ہدایت

جمعرات 4 اگست 2016 14:22

فیصل آباد۔4 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 اگست۔2016ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو بارشوں کے دوران مونگ اور ماش کی آبپاشی بند کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بارشوں کے دوران خود رو جڑی بوٹیوں کی افزائش میں بھی اضافہ ہو جاتاہے اس لئے کاشتکار اچھی پیداوار کے حصول کیلئے فصل سے جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر پھول نکلنے اور پھلیاں بننے کے عمل کے دوران ہلکی آبپاشی کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :