افغانستان میں گرنے والاہیلی کاپٹرپنجاب حکومت کاتھا،ریٹائرفوجیوں سمیت عملے کے 7افرادسوارتھے ،ڈی جی آئی ایس پی آر
جمعرات 4 اگست 2016 23:07
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4 اگست ۔2016ء) ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہاہے کہ افغانستان میں گرنے والاہیلی کاپٹرپنجاب حکومت کاتھا،ریٹائرفوجیوں سمیت عملے کے 7افرادسوارتھے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ افغانستان میں گرنے والاہیلی کاپٹرپنجاب حکومت کاتھا،ہیلی کاپٹرمیں عملے سمیت 7افرادسوارتھے ۔
عملے میں ریٹائرفوجی بھی شامل ہیں ،جبکہ ایک روسی اورایک سویلین بھی سوارتھا۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کاتعلق کسی ایک فرقے یاملک سے نہیں ،دہشتگردی پوری دنیاکے لئے خطرہ ہے ،دہشتگردوں کی فنڈنگ روکنے میں دیگرممالک سے روابط فائدے مندثابت ہوئے ۔چارملکی اتحاداقتصادی راہداری کے حوالے سے اہم کرداراداکریگا۔(جاری ہے)
دریں اثناء ترجمان دفترخارجہ نے ا یک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے ایک ہیلی کاپٹرنے مرمت کیلئے روس جاناتھا،افغانستان سے فضائی حدوداستعمال کرنے کی پیشگی اجازت لی تھی ،افغان حکومت سے رابطہ کررہے ہیں ،ہیلی کاپٹر سے متعلق معلومات حاصل کررہے ہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان میں تباہ ہونے والے پاکستانی ہیلی کاپٹرمیں سوار7افرادکی شناخت ہوگئی ،ہیلی کاپٹرمیں روسی پائلٹ سرگئی سیاس تیانوف ،کرنل (ر)صفدر،میجر(ر)صفدر،لیفٹیننٹ کرنل (ر)شفیق،لیفٹیننٹ (ر)ناصر،کریوچیف کوثراورسویلین داوٴدسوارتھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
-
یورپ کا انتہائی مطلوب25سالہ ہیکر جس نے ہزاروں لوگوں کو بلیک میل کیاپولیس کی غلطی سے گرفتار
-
جرمن فوج کی خفیہ میٹنگز آن لائن افشاء
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.