پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی نے غیر معیاری تاریں بنانے پر علی کیبلز فیکٹری ڈیفنس روڈ کو سیل کردیا

جمعہ 5 اگست 2016 22:29

پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی نے غیر معیاری تاریں بنانے پر علی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 اگست ۔2016ء) پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی نے غیر معیاری تاریں بنانے پر علی کیبلز فیکٹری ڈیفنس روڈ کو سیل کردیا‘ فیکٹری انتظامیہ نے چھاپہ مارنے پر پاکستان سٹینڈرڈ اور میڈیا ٹیم کو یرغمال بنالیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی محمد رضوان نے عملے کے ہمراہ کاہنہ کے علاقہ ڈیفنس روڈ پر ایک فیکٹری میں چھاپہ مارا۔

(جاری ہے)

علی کیبلز کے نام سے فیکٹری میں غیر معیاری اور بغیرلائسنس تاریں بنائی جا رہی تھیں۔ اس دوران فیکٹری ملازمین نے گیٹ کو تالالگا کر پاکستان سٹینڈرڈ اور میڈیا کی ٹیم کو یرغمال بنالیافیکٹری مالک نے اتھارٹی کے اہلکاروں سے عدالتی رپورٹ مانگی جس کے بعد پولیس کی نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اوراتھارٹی نے علی کیبلز کوغیر قانونی پروڈکشن پر سربمہرکردیاڈپٹی ڈائریکٹر محمد رضوان نے بتایا کہ مارچ 2015 سے کمپنی کا لائسنس زائد المیعاد ہوچکا ہے جس کی تجدید نہیں کرائی گئی جس پر کارروائی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :