وزیراعظم محمد نوازشریف نے بی ایس 22 میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں میں 13 افسران کی ترقی کی منظوری دیدی
جمعہ 5 اگست 2016 22:53
اسلام آباد ۔ 5 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔5 اگست ۔2016ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے مختلف آسامیوں پر افسران کی تقرری کرتے ہوئے بی ایس 22 کی سروسز کے ساتھ مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے 13 افسران کی ترقی کی منظوری دی ہے، وزیراعظم نے اعلی اختیاراتی سلیکشن بورڈ کے یکم اگست 2016 ء کو ہونے والے اجلاس کی تجاویز پر افسران کی ترقی کی منظوری دی، وزیراعظم آفس کے نوٹیفیکیشن کے مطابق (پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس) کے عمران اقبال کو پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ممبر کے طور پر ترقی دیتے ہوئے تقرری کی گئی ہے۔
تہمینہ جنجوعہ (فارن سروسز آف پاکستان) ترقی پانے کے ساتھ جنیوا میں اقوام متحدہ کی مستقل نمائندہ کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیتی رہیں گی، اظہر علی چوہدری ترقی پانے کے ساتھ (کامرس اینڈ ٹریڈسرمایہ کاری بورڈ) میں سیکرٹری کے طورپر خدمات سرانجام دیتے رہیں گے، صفدر حسین (انگلینڈ ریونیو سروس) ترقی پانے کے ساتھ فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اپنی خدمات سرانجام دیں گے، محمد ارشاد (انگلینڈ ریونیو سروس) ترقی پانے کے ساتھ فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اپنی خدمات سرانجام دیں گے، کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی خان (پولیس سروس آف پاکستان) ترقی پانے کے ساتھ ایک اپ گریڈ آسامی پر آئی جی فرنٹیئر کانسٹیبلری کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.