ڈسکہ ۔ایلیمنٹری سکولوں کے زیرہتمام سکاؤٹس ریلی

ہفتہ 6 اگست 2016 22:46

ڈسکہ۔6 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔6 اگست ۔2016ء ) محکمہ تعلیم کی ہدایات پرایلیمنٹری سکولوں کے زیر اہتما م سکاؤٹس ریلی ۔آزادی کے مہینہ میں وطن عزیز پاکستان سے محبت کے اظہار کیلئے محکمہ تعلیم کی ہدایات پر تحصیل بھر کے ایلیمنٹری سکولوں کے زیرہتمام سکاؤٹس ریلی کا انعقاد کیا گیا ڈپٹی ایجوکیشن آفس سے شروع ہونے والی لکاؤٹس ریلی کیپٹن عرفان شہید چوک میں اختتام پذیر ہوگئی ریلی کے شرکاء نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر وطن سے محبت کے حوالہ سے نعرے درج تھے ۔

(جاری ہے)

ریلی کی قیادت ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر امان اللہ خاں، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر محمد اسلم بریار ودیگر نے کی ۔

متعلقہ عنوان :