ہنگو،14 اگست کے موقع پر تخریب کاری کوشش ناکام، فورسز کی کامیاب کارروائی، 2 خود کش جیکٹ اور بھاری مقدار میں بارودی مواد بر آمد
پیر 8 اگست 2016 17:35
ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء)14 اگست کے موقع پر تخریب کاری کوشش ناکام، اورکزئی ایجنسی اور کوہاٹ کے سرحدی علاقے میں فورسز کی کامیاب کاروائی، 2 خود کش جیکٹ اور بھاری مقدار میں بارودی مواد بر آمد۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق سیکورٹی حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز حساس اداروں سے اطلاع ملی اورکزئی ایجنسی اور کوہاٹ کے سرحدی علاقہ مرائی بابر لکئی میں شر پسند عناصر نے 14 اگست کے موقع پر تخریب کاری کے لئے خود کش جیکٹ اور بارودی مواد چھپایا ہے جس پر فورسز اور حساس اداروں نے مشترکہ موقع پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بابر لکئی کے ایک خفیہ ٹھکانے سے 2 خودکش جیکٹ، 19مختلف قسم کے بم، 8 عدد انٹی پرسن مائن اور 3 کلو گرام سے زیادہ بارودی مواد برآمد کر لئے تاہم کاروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
سیکورٹی حکام نے مزید بتایا کہ برآمد شدہ اسلحہ 14 اگست کے موقع پر ہنگو ،کوہاٹ اور اورکزئی ایجنسی میں استعمال ہو سکتا تھا جو کہ حساس اداروں کی بروقت اطلاع پر کامیاب کاروائی سے تخریب کاری کی کوشش ناکام بنا کر علاقے کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔مزید قومی خبریں
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کے خلاف اسلحہ، شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی
-
پی ٹی آئی والے دوبارہ فوج کو سیاست میں دھکیل رہے ہیں، فیصل کنڈی
-
محسن نقوی نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ گینگز کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200نایاب کچھوے برآمد
-
پاکستان کو پرامن محفوظ اور مستحکم بنائیں گے،خواجہ سعد رفیق
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.