ن لیگ، پی پی پی اور پی ٹی آئی عمران خان گروپ میں بیٹھے ہوئے زیادہ تر سیاستدان قابل احتساب ہیں ، تحریک احتساب چلانا ہے تو سب سے خلاف چلانا ہوگی اور احتساب گھر سے شروع کرنا ہوگا ،مسلسل ناکامیوں کے ساتھ عمران خان کو سیاہ اور سفید میں تمیز نہیں رہی
تحریک انصاف (نظریاتی ) کے چیئرمین اختر اقبال ڈار کی میڈیا سے گفتگو
پیر 8 اگست 2016 18:25
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء ) تحریک انصاف (نظریاتی ) کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ ن لیگ پی پی پی اور پی ٹی آئی عمران خان گروپ میں بیٹھے ہوئے بیشتر سیاستدان قابل احتساب ہیں لہذا تحریک احتساب چلانا ہے تو سب سے خلاف چلانا ہوگی اور احتساب گھر سے شروع کرنا ہوگا مسلسل ناکامیوں کے ساتھ عمران خان کو سیاہ اور سفید میں تمیز نہ رہی ہے اور وہ کبھی بلاول کے ساتھ گٹھ جوڑ کرتے ہیں اور کبھی کرپٹ لوگوں کے ساتھ مل کر اقتدار کیلئے ہر قسم کا الٹا سیدھا کھیل کھیل رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اختر ڈار نے کہا کہ عمران خان کے غیر جمہوری غیر ضروری اور منفی اقدامات کے باعث پی ٹی آئی میں نہ تحریک رہی ہے نہ انصاف لہذا تحریک انصا ف کو تباہ کرنے والے عمران خان تحریک احتساب چلانے سے پہلے احتساب اپنے گھرسے کرنا ہوگا ورنہ تحریک احتساب کاحشر بھی تحریک انصاف جیسا ہوگا انہوں نے کہا کہ ماضی میں لاہور سے نہ ایک لاکھ موٹر سائیکل نکلی اور دس لاکھ عوام باہر آئی نہ سول نافرمانی کی کال کامیاب ہوئی نہ ہندی کی ترغیب کامیاب ہوئی اور پارلیمنٹ پی ٹی وی پر حملے بھی کامیاب ہوئے اور نہ ہی گالم گلوچ سے کام بنا نہ ہی جنرل راحیل شریف کی انگلی اٹھی اور صرف ملک کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا گالی گلوچ ناچ گانے کا کلچر متعارف ہوا ۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.