اکیسویں چیف آف نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ 2016اختتام پزیرہوگئی
دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے ہماری قوم اور مسلح افواج کے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتے، کوئٹہ بم دھماکے کی مذمت کرتے ہیں، ایئرچیف ایڈمرل محمد ذکا اﷲ
پیر 8 اگست 2016 22:38
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء) اکیسویں چیف آف نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن 2016ء کی اختتامی تقریب پیر کوکراچی گالف کلب میں منعقد ہوئی۔ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اﷲ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب کے آغاز میں کوئٹہ واقعہ کے شہدا ء کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا اﷲ نے کہا کہ ہم کوئٹہ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے ہماری قوم اور مسلح افواج کے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نیوی کے آفیسرز اور جوانوں کی دعائیں اور جذبات غم زدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ بعد ازاں مہما ن خصوصی نے کھلاڑیوں کے اسپورٹس مین اسپرٹ کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان نیوی گالف کے فروغ اور ہر سال اس معیار کی گالف چیمپئین شپ کے انعقاد کے لئے اپنی کوششیں اور تعاون جاری رکھے گی۔(جاری ہے)
نیول چیف نے اتنے بڑے پیمانے پر ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر کراچی گالف کلب کی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔
مہمان خصوصی نے مزید کہا کہ بلاشبہ گالف ہر عمر کے لوگوں میں بہت تیزی سے مقبول ہورہا ہے جن میں خواتین اور نوجوان بھی شامل ہیں۔ انہوں نے اس امر پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا کہ تمام کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ میں نہایت جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا اور بھر پور مقابلہ کیا۔ انہوں نے انعامات جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد بھی پیش کی اور گالف کے فروغ کے لیے مسلسل تعاون پر اسپانسرز کا شکریہ ادا کیا۔ 4 تا 7 اگست منعقد کیا جانے والا چار روزہ ٹورنامنٹ انعامی رقم کے اعتبار سے پاکستان کا سب سے بڑا ایونٹ ہے جس کی انعامی رقم 6 ملین روپے رکھی گئی تھی۔ علاوہ ازیں پانچ لاکھ روپے کراچی گالف کلب کے کیڈیز /سیمی پروفیشنل کھلاڑیوں کے درمیان مقابلوں کے لئے مختص کئے گئے تھے۔ چیمپئین شپ کے دوران مختلف کیٹیگریز کے مقابلے منعقد ہوئے جن میں کیڈیز، سیمی پروفیشنلز، سینئر پروفیشنلز اور جونئیر پروفیشنلزکے لئے 36 ہولز، سینئرز اور خواتین کے لئے 18 ہولز، ویٹرنز کے لئے 9 ہولز اور پروفیشنلز اور امیچرز کے لئے 72 ہولز پر مشتمل مقابلے شامل تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.