بولان ،کرتہ میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی پانی داخل ہونے سے آٹھ بجلی کے کھمبے زمین بوس ہوگئے ، عبید اﷲ بنگلانی
علاقہ پچھلے تین دنوں سے تاریکی میں ڈوبا ہے،کیسکو حکام فوری طور پر بجلی کی بحالی کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کریں، چیئرمین
منگل 9 اگست 2016 18:43
بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) یونین کونسل آب گم کے یوسی چئیرمین میر عبید اﷲ بنگلانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یونین کونسل آب گم کے علاقے کرتہ میں گزشتہ دنوں شدید بارشوں کے بعد سیلابی پانی داخل ہونے کی وجہ سے آٹھ بجلی کے کھمبے زمین بوس ہوگئے ہیں جسکی وجہ سے علاقہ پچھلے تین دنوں سے تاریکی میں ڈوب گیا ہے۔
(جاری ہے)
انہون نے کہا کہ کرتہ میں شدید گرمی میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے عوام عذاب میں مبتلا ہوگئے ہیں بجلی نہ ہونے سے راتوں کی سکون بھی غارت ہو چکا ہے عوام شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرتہ انہی کھمبوں کے ذریعے بجلی فراہم ہوتی تھی جو اب زمین بوس ہوگئے ہیں واپڈا حکام کی لاپرواہی کی وجہ سے اہل علاقہ بجلی کی سہولیت سے محروم ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کیسکو حکام فوری طور پر کرتہ کی بجلی کی بحالی کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات اٹھا کر بجلی کی کھمبوں کی مرمت کا کام جلد شروع کرے بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائیگا جسکی ذمہ دار کیسکو حکام پر عائد ہوگی۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.